اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف منصوبے بنارہے ہیں۔
اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلاہے کہ دشمن منصوبے بنارہے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان پر شدید خطرات منڈلا رہے ہیں، ہمارے دشمن بھاگ گئے ہیں تاہم ختم نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے بہتری آئی ہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس کو ماڈل پولیس بنایا جائے گا اور اچھی کارکردگی پر پورے ملک سے زیادہ مراعات دی جائیں گی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی گاڑی روکی تو تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ان کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس پی کے بھائی کو روکنے پر اہلکاروں کومعطل کیاگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے والے اہلکاروں کو انعام دیا، پولیس کسی کا خوف دل میں نہ رکھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے اور جس نے کام نہیں کرنا وہ اسلام آباد پولیس چھوڑ دے۔
No comments:
Post a Comment