لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے، لیکن دین کے دشمن اسلام کو متشدد اور متعصب مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے آج بحریہ ٹاون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی، جس میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔
جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسلام ایک واضح اور کشادہ دین ہے، جس میں کوئی زبردستی نہیں اور اسلام کسی کو دین اسلام میں داخل ہونے پرمجبور نہیں کرتا۔
امام کعبہ نے خطبہ جمعہ میں دین اسلام کو کھل کر بیان کیا اور کہا کہ مسلمان فرقوں اور مذاہب کا احترام کرتا ہے اوراسلامی حکومت میں تمام مذاہب کے لوگ پرامن زندگی گزارتے ہیں، جبکہ اسلام میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں۔
انہوں نے علمائے کرام کو موثر کردار ادا کرکے دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو متاثر کرنے اور انصاف کے نظام کے لیے جدوجہد کرنے کی بھی تلیقن کی۔
شیخ خالد الغامدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام اقلیتوں کو بہترین حقوق فراہم کرتا ہے اور اسلامی حکومتوں کوغیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک رکھنا چاہیے۔
امام کعبہ نے خطبے کے دوران علم حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔
خظبہ دینے کے بعد امام نے بحریہ ٹاؤن مسجد میں نمازجمعہ ادا کی، اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:امام کعبہ کی پاکستان آمد
واضح رہے کہ امام کعبہ کے دورے کا مقصد پاکستان میں پولیو مہم کا فروغ بتایا جارہا ہے، جس کے دوران وہ ملک سے اس موذی وائرس کے خاتمے کے لیے مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی کوششوں کے حوالے سے اپنی حمایت کا یقین دلائیں گے۔
No comments:
Post a Comment